پاکستان اور بھارت کو حل طلب مسائل کے حل کے لئے مذاکرات کا دائرہ وسیع کرنا ہوگا، سلمان بشیر

پیر 23 جون 2014 16:44

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جون 2014ء) بھارت میں سابق پاکستانی سفیر سلمان بشیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور نئی دہلی کو اپنا مستقبل سنوارنے کے لئے مسئلہ کشمیر سمیت تمام حل طلب مسائل کو حل تلاش کرنے کے لئے بات چیت میں شدت لانی ہوگی جبکہ جو لوگ مذاکرات کے مخالف ہیں وہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ معاملات کو سنوارنے کے لئے پاکستان نے پہلے ہی کئی اقدامات اٹھانے ہیں اور اب بھارت کو بھی اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو مذاکرات میں شدت پیدا کرنی چاہیے۔۔

متعلقہ عنوان :