جامعہ کراچی، پاکستان سوسائٹی آف فارماکوگنوسی نیچرل تھراپی کے زیر اہتمام چھٹی نیشنل کانفرنس 26 جون کو ہوگی

پیر 23 جون 2014 21:28

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جون 2014ء) جامعہ کراچی،پاکستان سوسائٹی آف فارماکوگنوسی نیچرل تھراپی کے زیر اہتمام چھٹی نیشنل کانفرنس بعنوان: ”صحت سے متعلق اور جڑی بوٹیوں سے علاج“ "Health Concerns and Phytotherapies" بروز جمعرات 26 جون 2014 ء کو صبح 9:30 بجے فارمیسی آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی جس کی صدارت شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر کرینگے،جبکہ ممتاز ومعروف علمی شخصیت سردار محمد یاسین ملک مہمان اعزازی ہونگے۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹر غزالہ حفیظ رضوانی ڈین فارمیسی،پروفیسر ڈاکٹر منصور احمد ،پروفیسر ڈاکٹر سید اقبال حسین،پروفیسر ڈاکٹر مشہور عالم اور خواجہ نوید احمد بیرسٹرایٹ لاء مقالات پیش کرینگے۔جبکہ دوسرے سیشن پروفیسر ڈاکٹراقبال چوہدری،پروفیسر ڈاکٹر مدثر اقبال ڈار،ڈاکٹر عثمان غنی خان،ڈاکٹر عبدالرشید خان اور پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد خان اپنے تحقیقی مقالات پیش کرینگے۔

متعلقہ عنوان :