ایمریٹس ائیر لائن انتظامیہ کاطاہر القادری پراپنی ائیر لائن کے ذریعے سفر پر تاحیات پابندی لگانے کا فیصلہ ‘ نجی ٹی وی

پیر 23 جون 2014 22:39

ایمریٹس ائیر لائن انتظامیہ کاطاہر القادری پراپنی ائیر لائن کے ذریعے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جون 2014ء ) ایمریٹس ائیر لائن انتظامیہ نے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری پراپنی ائیر لائن کے ذریعے سفر پر تاحیات پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے ،طاہر القادری کو ایمرٹس ائیرلائن کی جانب سے قانونی کاروائی کاسامنابھی کرنا پڑسکتا ہے ۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ طاہر القادری ایمریٹس ائیرلائن کے ذریعے پیر کی صبح اسلام آباد پہنچے جہاں سے حکومت پاکستا ن نے سکیورٹی خدشات کی بنا ء پر ان کی فلائٹ کارخ لاہور کی جانب مو ڑ دیا ۔

(جاری ہے)

طیارے کی لاہور لینڈنگ کے بعد بھی طاہر القادری طیارے میں بیٹھے رہے اورنہ کسی کو اتر نے دیا نہ کسی کو اندر آنے کی دیا ۔ تاہم سیاسی رہنماؤں کی مشاور ت و مصالحت کے بعد علامہ طاہر القادری کئی گھنٹوں بعد طیارے سے اترنے کے لئے رضامند ہوئے ۔ایمرٹس ائیر لائن حکام کا کہناتھا ہے کہ طاہر القادری کا اس طرح سے طیارے کو روکے رکھنا اوراس میں بیٹھے رہنا ہائی جیکنگ کے زمرے میں آتا ہے ۔ذرائع کا کہناتھا کہ طاہر القادری کو ایمرٹس ائیرلائن کی جانب سے قانونی کاروائی کاسامنابھی کرنا پڑسکتا ہے جبکہ ایمرٹس حکام نے طاہر القادری پر تاحیات اپنی ائیرلائن میں سفر کرنے پر پابندی لگانے کافیصلہ کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :