لندن، تعمیر مسجد پر احتجاج، پولیس کے 5 لاکھ پاونڈ خرچ

پیر 23 جون 2014 23:04

لندن، تعمیر مسجد پر احتجاج، پولیس کے 5 لاکھ پاونڈ خرچ

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جون۔2014ء) آج لندن پولیس کی احتجاج روکنے اور افواہ کے اثرات ختم کرنے سے متعلق کاوش کے بارے میں ایک ایسی دستاویزی فلم جاری کی جانے والی ہے۔ جس میں ان حقائق سے پردہ اٹھایا گیا ہے کہ کس طرح لندن پولیس نے ''انگلش ڈیفنس لیگ'' نامی تنظیم کو ایک مسجد کے منصوبے کے خلاف احتجاج سے روکنے کے لیے پانچ لاکھ ڈالر خرچ کئے۔

یہ دستاویزی فلم بی بی سی نے تیار کی ہے۔ ''پولیس، زیر دباو'' کے نام سے تیار کردہ فلم میں بتایا گیا ہے کہ ایک معروف ''فوڈ چین'' کے ایف سی کی ایک شاخ کو مسجد میں تبدیل ہونا تھا۔

(جاری ہے)

لیکن شیفلڈ میں افواہ یہ پھیلا دی گئی کہ شہر کے ایک شراب خانے کو مسجد میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ اس افواہ کے باعث شہر میں احتجاج پھوٹ پڑا۔ احتجاج کو روکنے کے لیے 15 مختلف سکیورٹی اداروں کے 1200 اہلکاروں کو طلب کرنا پڑا۔

ان اہلکاروں کی خدمات کے معاوضے پر بھاری رقم خرچ کرنا پڑی۔''انگلینڈ ڈیفنس لیگ'' انگلینڈ میں اسلام کے فروغ کے خلاف متحرک تنظیم ہے۔ اس تنظیم کا آغاز لیوٹن سے ہوا اور اسے اسلامو فوبیا کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔حالیہ مہینوں میں اسلام مخالف جذبات میں اضافہ ہوا ہے۔ ان جذبات کی وجہ سے ہی مبینہ طور پر متحدہ عرب امارات اور سعودی شہریوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :