قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کے اراکین کل ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ کریں گے

بدھ 25 جون 2014 13:51

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جون 2014ء) حکومت نے مختلف اضلاع میں جلسے جلوسوں کے شرکاء سے نمٹنے کیلئے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے علاوہ گولی کے استعمال کو کم سے کم کرنے کیلئے بیرون ملک کی طرح پانی برسانے والی گاڑیاں پولیس کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پولیس کو حکومت کی جانب سے رنگ دار پانی مظاہرین پر برسانے کیلئے گاڑیاں فراہم کی جائینگی جو مظاہرین پر پانی برسائیں گی جس کے نتیجہ میں جلسے جلوسوں میں ہنگامہ آرائی کرنے والے افراد کو پکڑنے میں بھی آسانی ہوگی کیونکہ رنگ دار پانی سے مظاہرین کے کپڑے رنگ دار ہونگے اور انہیں پکڑنے میں پولیس کو آسانی رہے گی۔