کراچی،وفاقی جامعہ اردو کے شعبہ فزکس کے چار طلبہ نے جدید آٹومیٹک بوتل فلنگ پلانٹ تیار کرلیا

بدھ 25 جون 2014 19:22

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جون 2014ء) وفاقی جامعہ اردو کے شعبہ فزکس کے چار طلبہ نے مل کرجدید آٹومیٹک بوتل فلنگ پلانٹ تیار کرلیاہے۔ پلانٹ کو مختلف صنعتوں میں استعمال کیا جاسکے گا۔ یہ پلانٹ بی ایس الیکٹرونکس کے چار طلبہ محمد انس، مختیارحسین، سلمان طارق اور قراہ العین نے مل کر تیار کیا ہے۔ اس سلسلے میں شعبے میں ہونے والی نمائش میں انہوں نے اس کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ اس پلانٹ کو 80ہزار روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے بوتل فلنگ پلانٹ میں ریلے اور نوزلز استعمال ہوتے تھے جبکہ انکے بنائے گئے آتو میٹک بوتل فلنگ پلانٹ کو جدید پمپنگ کے ذریعے تیار کیا گیا ہے جسکی مد د سے صنعت میں آسانی سے بوتلوں کی فلنگ ممکن ہوسکے گی۔ اسے ادویات، مشروبات و دیگر صنعتوں میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر رئیس کلیہ سائنس پروفیسر ڈاکٹر عارف زبیر ، صدر شعبہ رشید احمد کلہوڑ، ڈاکٹر خالد انیس، ڈاکٹر سیف الرحمان، ڈاکٹر نعیم خان بھی موجود تھے جنہوں نے طلبا کی کارکردگی کو سراہا اور انکی کوشش کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :