کندھ کوٹ کے قریب مسافر کوچ الٹنے سے 8 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

بدھ 25 جون 2014 22:24

کندھ کوٹ کے قریب مسافر کوچ الٹنے سے 8 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جون۔2014ء) انڈس ہائی وے ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق مسافر کوچ پشاور سے کراچی آرہی تھی کہ کندھ کوٹ کے قریب انڈس ہائی وے پر تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں کوچ میں سوار 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے،جائے وقوعہ پر امدادی کاموں کے لئے ریسکیو ٹیموں کو طلب کرلیا گیا جبکہ مقامی افراد نے بھی تباہ شدہ کوچ سے لاشوں اورزخمیوں کو نکالنے میں ریسکیو اہلکاروں کی مدد کی۔

(جاری ہے)

ریسکیو ٹیموں نے حادثے میں جاں بحق اورزخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں اسپتال ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :