طاہر القادری کی رہائشگاہ کے باہر اور منہاج القرآن سیکرٹریٹ کے اطراف میں دوبارہ سکیورٹی بیرئیرز لگا دئیے گئے

بدھ 25 جون 2014 22:30

طاہر القادری کی رہائشگاہ کے باہر اور منہاج القرآن سیکرٹریٹ کے اطراف ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جون 2014ء) صوبائی حکومت نے گورنر چوہدری محمد سرور کی طرف سے طاہر القادری کو کرائی گئی یقین دہانی پر عملدرآمد کاآغاز کر دیا، منہاج القرآن کے اطراف اورطاہر القادری کی رہائشگاہ کے باہر سکیورٹی بیرئیرز بحال کر دئیے گئے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائشگاہ کے باہر سے اور منہاج القرآن سیکرٹریٹ کے اطراف میں سکیورٹی بیرئیرز دوبارہ بحال کردئیے ہیں ۔ یاد رہے کہ 16اور 17جون کوبیرئیرز ہٹانے کے معاملہ پر خونی تصادم کے نتیجے میں عوامی تحریک کے دس کارکن جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :