Live Updates

(ن) کے حمایتیوں نے سوشل میڈیا پر توپوں کا رخ عمران خان سے ہٹا کر طاہر القادری کی طرف موڑ دیا

بدھ 25 جون 2014 22:30

(ن) کے حمایتیوں نے سوشل میڈیا پر توپوں کا رخ عمران خان سے ہٹا کر طاہر ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جون 2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سپورٹرز نے سوشل میڈیا پر اپنی توپوں کا رخ عمران خان سے ہٹا کر طاہر القادری کی طرف موڑ دیا ،عوامی تحریک کے کارکنوں نے بھی مورچے سنبھال لئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کی وطن واپسی سے قبل تک سوشل میڈیا پر (ن) لیگ اور تحریک انصاف کے سپورٹرز مورچے سنبھالے ہوئے تھے تاہم طاہر القادری کی وطن واپسی کے بعد صورتحال یکسر تبدیل ہو گئی ہے اور (ن) لیگ کے سپورٹرز نے اپنی توپوں کا رخ طاہر القادری کی طرف کر دیا ہے اور انکی تصاویر کو مزاحیہ انداز دے کر نہ صرف پوسٹ کیا جارہا ہے بلکہ طاہر القادری کی بیس ‘ پچیس سال شریف برادران سے متعلق خطاب کی ویڈیو شیئر کی جارہی ہے ۔

دوسری طرف عوامی تحریک کے کارکن بھی مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر تابڑ توڑ حملے کرکے جواب دے رہے ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات