شوہر کا خوف، بیوی نے بینک لوٹ لیا
بدھ 25 جون 2014 23:38
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جون۔2014ء)برطانیہ میں ملازمت سے نکالے جانے کا راض اپنے شوہر سے چھپانے کے لیے ایک خاتون نے بینک لوٹ لیا۔اٹھائیس سالہ نیکولا لائر پہلی مرتبہ تو کامیاب رہیں تاہم دوسری مرتبہ ایسا کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا۔عدالت کو بتایا گیا کہ نیکولا نے پہلے لون لیکر اپنے انتیس سالہ شوہر جوئیل سے یہ راض چھپانے کی کوشش کی تاہم جب ان کا قرض بڑھتا چلا گیا تو وہ یورکشائر بینک کی ایک برانچ گئیں جہاں انہوں نے کیشیئر کو ایک نوٹ تھمایا جس پر لکھا تھا 'مجھے پیسے دو، میرے پاس بندوق ہے اور اگر ضرورت پڑی تو میں اس کا استعمال کروں گی۔
'نیکولا کی یہ دھمکی کامیاب رہی اور کیشئر نے انہیں 2375 پاؤنڈز رقم تھمادی تاہم انہیں اسی بینک کی ایک دوسرے برانچ میں اس حرکت کو دہرانے کی کوشش کے بعد پکڑلیا گیا۔(جاری ہے)
عدالت کو بتایا گیا کہ ان کی گرفتاری کے صرف ایک ہفتے بعد انہیں کتابوں کی ایک دکان میں نوکری کی پیشکش کی گئی۔ان کے وکیل کا کہنا تھا کہ نیکولا نے سوچا کہ اگر پیسے آتے رہیں گے تو ان کے شوہر کو لگے گا وہ ابھی بھی کام کررہی ہیں جسکی وجہ سے انہوں نے لون لینا شروع کردیا۔
تاہم لون دینے والی کمپنی نے لون لوٹانے کے لیے ان پر دباؤ بڑھانا شروع کردیا جس کی وجہ سے نیکولا بینک لوٹنے پر مجبور ہوگئیں۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ نیکولا اپنی اس حرکت پر بے انتہا شرمندہ ہیں اور انہیں اس بات کا علم ہے کہ اس سے انکی آزادی چھننے کے ساتھ ساتھ شادی بھی ختم ہوجائے گی۔نیکولا کو جنوری میں اپنی سابقہ نوکری سے نکالا گیا تھا۔نیکولا کو دو سال کی سزا سنائی گئی جبکہ سزا دینے والے جج کا کہنا تھا کہ انہوں نے کم سزا اس وجہ سے دی کہ نیکولا عادی مجرم نہیں ہیں اور ان پر اس جرم کو کرنے کے لیے سخت دباؤ تھا۔نیکولا نے عدالت کے سامنے اپنے جرم کا اقرار بھی کرلیا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکی جامعات میں جو ہورہا ہے وہ خوفناک ہے، نیتن یاہو
-
یہودیوں کا مذہبی تہوار، سیکڑوں یہودیوں کامسجد اقصی پر دھاوا، فلسطینیوں کو نکال دیا
-
شاہ سلمان بن عبدالعزیزطبی معائنے کیلئے اسپتال میں داخل
-
یونانی شاہی جوڑے کا شادی کے 14سال بعد علیحدگی کا اعلان
-
روس نے خلا میں ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد ویٹو کردی
-
امریکا، اسقاطِ حمل پرپابندی کے خاتمے کا بل منظور
-
پینٹاگون نے ٹیکٹیکل میزائل یوکرین منتقل کردیے، روسی میڈیا
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.