Live Updates

وزیراعظم کی عمران خان کو آئی ڈی پیزکیمپوں کےمشترکہ دورے کی دعوت

جمعرات 26 جون 2014 12:26

وزیراعظم کی عمران خان کو آئی ڈی پیزکیمپوں کےمشترکہ دورے کی دعوت

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جون۔2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے عمران خان کو آئی ڈی پیز کیمپوں کے مشترکہ دورے کی دعوت دے دی ،کہا ،آئیں مل کر متاثرین کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔ عمران خان نے سیاسی مصروفیات کی بناء پر یہ دعوت قبول کرنے سے انکار کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے عمران خان کو شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کے باعث بے گھرہونے والے آئی ڈی پیز کے کیمپوں کے مشترکہ دورے کی دعوت دی تھی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے تحریک انصاف کے سربراہ کو دعوت دیتے ہوئے کہا تھا کہ آئیں مل کر متاثرین کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے وزیراعظم کی یہ دعوت قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔عمران خان نے دعوت کو مسترد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اُن کا بہاولپور کا جلسہ پہلے سے طے ہے ، وہ اُس جلسے کی مصروفیات کے باعث وزیراعظم کے ساتھ آئی ڈی پیز کے کیمپوں کے دورے پر نہیں جاسکتے ۔معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کل ،،،آئی ڈی پیز کیمپوں کا دورہ کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :