عراق و شام میں سرگرم جنگجو تنظیم داعش‌ نے فٹبالر میسی کو جنوبی امریکا کا امیر مقرر کر دیا،میسی کو ایران کے خلاف گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلانے پر مبارک دیتے ہیں ،داعش

جمعرات 26 جون 2014 14:38

عراق و شام میں سرگرم جنگجو تنظیم داعش‌ نے فٹبالر میسی کو جنوبی امریکا ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جون۔2014ء) عراق و شام میں سرگرم جنگجو تنظیم 'داعش' نے ارجنٹائن کے سٹار سٹرائیکر لیونل میسی کو ایران کے خلاف گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلانے پر مبارک دیتے ہو ئے کہا کہ وہ انعام کے طور پر انہیں جنوبی امریکا اور اردگرد کے علاقے میں داعش کا امیر مقرر کرتی ہے۔ غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطا بق گذشتہ دنوں ایران اور ارجنٹائن کی فٹبال ٹیمیں عالمی مقابلے میں ایک دوسرے کے مدمقابل تھیں، سخت مقابلے کے بعد ارجنٹائن کے لیجنڈ کھلاڑی لیونیل میسی نے کھیل کے 90 منٹ میں ایران کے خلاف گول کر کے ارجنٹائن کو اہم میچ میں فتح دلائی تھی۔

اس کامیابی پر جنگجو تنظیم نے ٹویٹر پر 'داعش نیوز' ہینڈل کے ذریعے میسی کو مبارکباد دی جس کے بعد یہ خبر پوری دنیا میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔

(جاری ہے)

اسے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ سمیت ایران میں طلباء کی نمائندہ خبر رساں ایجنسی 'ایسنا' نے بھی اپنی سائٹ پر جاری کیا۔داعش کی مبینہ ٹویٹ میں کہا گیا تھا کہ داعش لیونل میسی کو ایران کے خلاف گول کرنے پر مبارکباد پیش کرتی ہے اور انعام کے طور پر اسے جنوبی امریکا اور اردگرد کے علاقے میں داعش کا امیر مقرر کرتی ہے۔

داعش نیوز ٹویٹر ہینڈل پر جاری خبر کے مندرجات پر غور کیا جائے تو یہ بات کھل کر سامنے آ جاتی ہے کہ یہ اکاؤنٹ داعش سے مخالفت یا مسابقت رکھنے والی کسی دوسری تنظیم نے بنا رکھا ہے، جسے انہوں نے ایک انتہائی مناسب موقع پر مضحکہ خیز صورتحال پیدا کرنے کے لئے استعمال کیا۔اسی ٹویٹر اکاونٹ میں میسی کو ارجنٹائنی 'ابو گول' کا خطاب دیتے ہوئے انہیں جہاد میں شمولیت کی دعوت دی گئی اور کہا گیا تھا کہ داعش انہیں جنوبی امریکا اور اردگرد علاقے کا امیر مقرر کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :