دھاندلی کی تحقیقات کروائے بغیرموجودہ حکو مت اپنی آئینی مدت پوری نہیں کر سکتی ‘ میاں محمود الرشید

جمعرات 26 جون 2014 19:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جون۔2014ء)اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الر شید نے کہا ہے کہ نوازشر یف اپنی حکو مت بچانے کیلئے تر لیں اور منتوں پر اتر آئے ہیں مگر دھاندلی کی تحقیقات کروائے بغیر (ن) لیگ کی حکو مت اپنی آئینی مدت پوری نہیں کر سکتی ‘ (ن) لیگ 30سال سے پنجاب میں حکو مت کر رہی مگر انکی سیاسی ”بھوک “ختم نہیں ہو رہی‘حکو مت کو مزید برداشت نہیں کیا جاسکتا ‘عمران خان آج دھماکہ خیز اعلانات کر ینگے اور حکو مت کو دھاندلی کی تحقیقات کیلئے حتمی ڈیڈ لا ئن دی جائیگی ‘رانا ثناء اللہ خان اور رانا مشہود احمد خان میں کوئی فرق نہیں ان سمیت پو ری (ن) لیگ کو عمرا ن خان اور تحر یک انصاف فو یبا ہو چکا ہے ‘نادرہ نے این اے118میں غیر معمولی دھاندلی کی تصد یق کر دی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الر شید نے کہا کہ پنجاب450ارب سے زائد کا مقر وض ہو چکا ہے مگر پنجاب کے حکمرانوں کی ناکامیوں کے نئے ریکارڈ قائم کیے جا رہے ہیں ‘اغواء برائے تاوان ‘ٹارگٹ کلنگ اور چوری ڈکیتی کی واردتوں کی خطر ناک میں اضا فہ ہو چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں (ن) لیگ کی کار کر دگی صفر نہیں بلکہ اس سے بھی منفی ہے اور قوم ان نااہل حکمرانوں کو مزید برداشت کر نے کیلئے تیار نہیں ‘ہم نے عام انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی کیخلاف ہر فورم پر آوازبلند کی ہے مگر ہمیں کہیں سے بھی انصاف نہیں ملا اس لیے ہم نے دھاندلی کی تحقیقات نہ ہونے پر سخت فیصلے کر نے کا فیصلہ کیا ہے اور اس بارے میں آج بہا ؤلپور کے جلسے میں عمران خان دھماکہ خیز اور اہم اعلانا ت کر ینگے ‘ رانا ثناء اللہ خان اور رانا مشہود احمد خان میں کوئی فرق نہیں ان سمیت پو ری (ن) لیگ کو عمرا ن خان اور تحر یک انصاف فو یبا ہو چکا ہے۔