آل پاکستان لیڈی ہیلتھ ورکرز کی چیئر پرسن سے بدسلوکی کے خلاف احتجاج

جمعرات 26 جون 2014 21:15

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جون۔2014ء) آل پاکستان لیڈی ہیلتھ ورکرزویلفیر ایسوسئیشن ضلع شکارپور کی جانب سے ایک احتجاجی ڈی ایچ او ہیلتھ شکارپور کی آفیس سے سول اسپتال شکارپور کی گیٹ تک نکالی گئی جس میں سیکڑون کارکنان نے شرکت کی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے ضلع صدر شکارپور غلام نبی مہر ، جنرل سیکریٹری محمد عالم بروہی،سرپرست اعلی زبیدہ سومرو،فریدہ شجراع، سلمان سومرو،سلمان نقوی سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آل پاکستان لیڈی ہیلتھ ورکرزویلفیر ایسوسئیشن کی چیئر پرسن محترمہ بشری آرائیں فنانس سیکریٹری کے پاس ورکرز کی تنخواہوں کے بل پاس کرانے پھنچنے پرمحترمہ بشری آرائیں سے بدسلوکی کی گئی جبکہ ہم پولیو کا دو گھنٹے بائیکاٹ کیاگیااور احتجاجی جاری رہے گا جب تک ہماری تنخواہوں کے بل پاس نہیں کیئے جاتے۔

متعلقہ عنوان :