قطر ایئر ویز نے پشاور کیلئے پروازیں معطل کردیں

جمعرات 26 جون 2014 22:44

قطر ایئر ویز نے پشاور کیلئے پروازیں معطل کردیں

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جون۔2014ء) ایمرٹس ایئر لائن کے بعد قطر ایئر ویز لائن نے بھی پشاور کے لیے پروازوں کو معطل کردیا ہے۔قطر ایئر ویز کے ترجمان کے مطابق آئندہ احکامات تک کوئی پرواز پشاور نہیں جائے گی۔اس سے قبل گزشتہ روز دبئی کی فضائی کمپنی ایمریٹس نے باچا خان ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران حملے کے بعد پشاور کے لئے اپنا آپریشن بند کردیا تھا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کو ای میل کے ذریعے ایمریٹس ایئرلائں کے ترجمان نے بتایا کہ یہ فیصلہ مسافروں اور عملے کے تحفظ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پشاور کے لیے آپریشن غیرمعینہ مدت تک بند کردیا گیاہے اور یہ فیصلہ 25 جون سے قابل عمل ہوگا۔خیال رہے کہ یہ پیشرفت ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب منگل کے روز ریاض سے پشاور آنے والی ایک پرواز پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی تھیں۔حملے کے وقت طیارے میں 196 مسافر سوار تھے۔

متعلقہ عنوان :