دختر پاکستان محترمہ مریم نواز کا آزاد کشمیر مظفرآباد کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل رہا ‘محترمہ مریم کشمیری

ہفتہ 28 جون 2014 18:54

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 2جون 2014ء) پاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین ونگ ضلع مظفرآباد کی صدر محترمہ مریم کشمیری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دختر پاکستان محترمہ مریم نواز کا آزاد کشمیر مظفرآباد کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل رہا انہوں نے کہاکہ تعلیمی اخراجات واپسی الحکم کے تحت آزادکشمیر کے طلبہ و طالبات کو ساڑھے آٹھ کروڑ روپے پر مشتمل سو فیصد واپسی کے انقلابی اقدام پروزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف وزیر اعظم یوتھ پروگرام کی چیئر پرسن محترمہ مریم نواز کی دلی مبارکباد دی اور کہا کہ وفاقی حکومت کے مخلصانہ اقدام سے آزادکشمیر کے 3300طلبہ و طالبات مستفید ہون گے اور کہا کہ رمضان المبارک کے بعد آزادکشمیر میں چیئر پرسن یوتھ پروگرام محترمہ مریم نواز شریف کی جانب سے لیپ ٹاپ فراہمی کا اعلان بھی نئی نسل کے لیے حوصلہ افزاء ہے اور وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف اور محترمہ مریم نواز شریف کی مخلصانہ عملی کارروائی نے سینکڑوں طلبہ و طالبات کوفیس کی بڑی فکر سے بے پرواہ کر دیا ہے اوراب طلبہ و طالبات اپنے تعلیمی اخراجات کو بھول کرا پنی تمام تر توجہ تعلیم کے حصول کے لیے صرف کر سکیں گے -