بجلی کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئی ہے‘خواجہ آصف، حکومت پیداواری صلاحیت کو یقینی بنانے کیلئے صنعتی شعبہ کو بجلی کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے‘ تقریب سے خطاب

اتوار 29 جون 2014 14:31

بجلی کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئی ہے‘خواجہ آصف، حکومت پیداواری صلاحیت ..

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جون۔2014ء) وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بجلی کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئی ہے ملک میں بجلی کی پیداوار کے کئی نئے منصوبے بھی شروع کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

سیالکوٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پانی وبجلی کے وزیر خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ حکومت لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کیلئے بجلی کی پیداوار کے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے کہ بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے ملک میں بجلی کی پیداوار کے کئی نئے منصوبے بھی شروع کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کئی بیرونی ممالک بھی پاکستان کو بجلی فراہم کرنے کیلئے حکومت سے مذاکرات کررہے ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت پیداواری صلاحیت کو یقینی بنانے کیلئے صنعتی شعبہ کو بجلی کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ گذشتہ برسوں کے مقابلے میں بجلی کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :