اسرائیل کی 'جنات' کی مدد سے ایران، حماس کی جاسوسی؟، اسرائیل 'جنات' کی مدد سے ایران، لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ اور فلسطین کی اسلامی تحریک حماس کی جاسوسی کر رہا ہے،ایرانی سرکردہ عالم دین کا دعوی

اتوار 29 جون 2014 19:45

اسرائیل کی 'جنات' کی مدد سے ایران، حماس کی جاسوسی؟، اسرائیل 'جنات' کی ..

یروشلم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جون۔2014ء) جنات کی موجودگی اور انسانوں کے مسائل کے حل میں ان کی مدد کی بحث قدیم ہے لیکن ایران کے ایک سرکردہ عالم دین نے حال ہی میں دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل 'جنات' کی مدد سے ایران، لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ اور فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کی جاسوسی کر رہا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا بالخصوص ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ "یو ٹیوب" پر سرکردہ ایرانی مذہبی رہ نما حج الاسلام ولی اللہ نقی بورفر کے سرکاری ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو کا ایک کلپ پوسٹ کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ایران، حزب اللہ اور حماس کی جاسوسی کے لیے "جنات" کو تابع کر رکھا ہے۔ علامہ بورفر جادو، ٹونے اور جناتی عملیات کے ماہر سمجھے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہیں جنات کے موضوعات پر اکثر سرکاری نشریاتی اداروں میں گفتگو کے لئے مدعو کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہودیوں کا جنات کو تابع کرنے کا طویل تاریخی تجربہ ہے اور وہ ماضی میں اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیے جنات سے مدد لیتے رہے ہیں۔کچھ عرصہ قبل اسرائیلی انٹیلی جنس اداروں نے ایران اور حماس کی جاسوسی کے لیے بھی جنات سے مدد لینے کی کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔ تاہم ایرانی 'ماہر جنات' نے اپنے دعوے کے ثبوت کے لیے کوئی دلیل پیش نہیں کی ہے۔

متعلقہ عنوان :