ہواوے نے دوسموں والا ایسنڈ Y330 سمارٹ فون متعارف کرادیا

پیر 30 جون 2014 19:57

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30جون 2014ء ) عالمی سطح پر معلومات اور مواصلاتی ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی ) سلوشنزکی بڑی فراہم کنندہ کمپنی ہواوے نے دوہرے سمزکے حامل ہواوے ایسنڈ Y330 سمارٹ فون متعارف کرادیا۔ نئے سمارٹ فون نے میٹ ٹیکسچر، تیزترین کنیکٹوٹی، آسان نیویگیشن اورکمپیکٹ ڈیزائن کی دلکش خصوصیات کی ازسرنوتشکیل کرکے اگلے ایک ارب صارفین کیلئے ایک نئی سمارٹ زندگی لے آیا ہے۔

4 انچ ڈسپلے، اینڈرائیڈ 4.2.2 کے آپریٹنگ سسٹم اور 3MP کیمرے کے ساتھ ایسنڈ Y330 لوگوں کو کسی بھی وقت اورکہیں بھی جدید اورپرکشش سہولیات کی فراہمی کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ Huawei ایسنڈ Y330 روز مرہ استعمال کے حوالے سے اضافی طاقت اورپائیداریت کے ساتھ منفرسروس فراہم کرتا ہے۔ بڑے فونٹ،آئی کنز اور آسان شناخت کے ساتھ یہ سمارٹ فون ایک سادہ اور یوزر انٹرفیس دوست موبائل ہے۔

(جاری ہے)

یہ ایموشن 2.0 UI اور UI Simpleکے درمیان آسان رابطہ کاری کرتا ہے۔HUAWEI نے ایسنڈ Y330کو اندر سے لیکرباہرتک دوبارہ ڈیزائن کرتے ہوئے اس کے ہارڈویئراورسافٹ ویئرکی کارکردگی کونمایاں طورپربہتربنایا ہے۔ یہ سمارٹ فون سفید، پیلے، سیاہ اور سرخ رنگ میں دستیاب ہے۔ مزید برآں 4 GB سٹوریج کی متاثرکن گنجائش کے ساتھ آنیوالے اس سمارٹ فون میں اضافی microSD کارڈ بھی لگایا جاسکتا ہے۔ علاوہ ازیں ایسنڈ Y330 میں وہ تمام ضروری اجزاء سے لیس ہے جو آسان کمیونیکیشن فراہم کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :