کراچی کے علاقے صدر میں مسجد کے باہر دھماکے سے 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

جمعہ 4 جولائی 2014 16:13

کراچی کے علاقے صدر میں مسجد کے باہر دھماکے سے 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4جولائی 2014ء) صدر کے علاقے پریڈی اسٹریٹ میں مسجد کے باہر دھماکے سے 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ کراچی کے علاقے صدر کی پریڈی اسٹریٹ میں پارکنگ پلازہ کے قریب مسجد کے باہر زور دار دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ دھماکے اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز 3 سے 4 کلو میٹر دور تک سنی گئی جب کہ دھماکے کی جگہ پر گڑھا بھی پڑ گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو جناح اسپتال منقتل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

ایس پی صدر ٹاؤن سلمان کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر ایسا معلوم ہوتا ہے خود کش حملہ آور موٹر سائیکل پر اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کے لئے جا رہا تھا کہ پارکنگ پلازہ کے قریب دھماکا ہو گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ کا محاصرہ کر کے دھماکے کی نوعیت کا پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ایس پی جمشید ٹاؤن کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :