میرپور‘تحریک جوانان کشمیرکا فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی

جمعہ 4 جولائی 2014 16:33

میرپور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 4جولائی 2014ء) تحریک جوانان کشمیر نے فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا ۔تقریب میں مقررین نے اسرائیلی مظالم کی بھرپور مذمت کی اور عالمی برادری سے یہ مطالبہ کیا کہ وہ مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ رواں رکھے سلوک کا فوری نوٹس لیں ۔مقررین کا کہنا تھا کہ آج عالم اسلام کو پہلے سے زیادہ صہیونی سازشوں کا سامنا ہے ریاست اسرائیل کا وجود 5جولائی 1948میں برطانوی سامراج کی سرپرستی میں امریکی آشیر باد کے ساتھ قیام میں لایا گیا اور آج 66برس بیت جانے کے باوجود بھی فلسطین لہو لہو ہے مسلمانوں کا قبلہ اول بیت المقدس غاصب صیہونی شکنجے میں ہے ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عالمی برادری امریکی کاسہ لیسی اور اسرائیلی کٹھ پتلی کا گڑھ کا کردار ادا کرنا بند کرے اور مغرب کو چاہیے کہ غاصب صیہونی اسرائیل کی سرپرستی ترک کردے کیونکہ وہ وقت اب دور نہیں جب اسرائیل دنیا کی صفہ ہستی سے نابود ہو جائے گاہم نے بھی عہد کر رکھا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے حل تک ،قدس کی آزادی تک ہمارے جدوجہد ہماری یہ تحریک جاری رہی گی اسی لیے اس سال ماہ رمضان میں عالم اسلام اور عالم انسانیت کی اتحاد کی علامت القدس کے لیے پہلے سے زیادہ سرگرم ہے آج ملک بھر کے تیس مقامات پر اس مسئلہ پر فلسطین فاؤنڈیشن کی جانب سے ملک گیر پروگرام کی تفصیلات بیان کرنے کے لیے آج کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے کہ فلسطین فاؤنڈیشن کے تحت زخمی زخمی قدس پکارا ،اب تو مسلم جاگ خداراہ کے عنوان کے تحت ملک بھر میں مختلف نوعیت کے پروگرام ترتیب دیئے جا رہے ہیں جس کا مقصد پاکستان کی عوام کو مسئلہ فلسطین کے بارے میں آگاہ رکھنا جبکہ فلسطین کاز کی اخلاقی و سیاسی حمایت جاری رکھنا ہے میڈیا سے درخواست ہے کہ فلسطین کی مظلوم عوام کے حق میں اٹھنے والی آواز کو بھرپور کوریج دی جائے فلسطین فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ اس تقریب سے دوسروں کے علاوہ ظہیر احمد جرال ،اعجاز میر ،شبیر چیچی ،شہزا د ملک ،خواجہ ایاز ،ملک اسحق ،شکور مغل ودیگر نے خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

مقررین کا کہنا تھا کہ 5جولائی اقوام عالم کی تاریخ میں ایک سیاہ دن ہے کہ اس روز اسرائیل جیسی ظالم ریاست کا قیام عمل میں آیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :