جموں وکشمیر کے لوگ بھارت سے آزادی چاہتے ہیں، مودی کی انتہاء پسندانہ پالیسیاں جنوبی ایشیاء کو تباہ کر دیں گی، چودھری احسن منظور

جمعہ 4 جولائی 2014 16:59

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 4جولائی 2014ء) مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری چوہدری احسن منظور نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر کے لوگ بھارت سے آزادی چاہتے ہیں مودی کی انتہا پسندانہ پالیسیاں جنوبی ایشیا کو تباہ کر دیں گی ۔ لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں‘بلا جواز فائرنگ بھارتی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے ۔

بھارت اپنی افواج کے ذریعے اوچھے ہتھکنڈے اور کالے قوانین کے نفاذ سے کشمیریوں کو ان کے پیدائشی حق سے زیادہ دیر تک محروم نہیں رکھ سکتا۔عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالے مظالم پر چُپ کا روزہ توڑنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیاء کے پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے ‘ اقوام متحدہ اپنی پاس کردہ قراردادوں کے مسئلہ کشمیر کے حل کو یقینی بنائے اور بھارت کو پابند کرے کہ وہ اپنی افواج کا مقبوضہ وادی سے فی الفور انخلاء کرے تاکہ خطہ میں پائیدار امن ممکن ہوسکے۔

(جاری ہے)

بھارتی افواج لاکھوں کشمیریوں کو شہید کرنے ‘ ہزارو ں ماؤں بہنوں کی عصمتوں کو تار تار کرنے اور مساجد کو شہید کرنے کے باوجود کشمیریوں کے حوصلوں کو پست نہیں کرسکی۔ بھارتی حکومت کو کشمیریوں کا مطالبہ تسلیم کرنا ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی وزیراعظم کے دورہ سے سات لاکھ افواج کو مظالم ڈھانے کیلئے کھلی چھٹی مل جائے گی ‘ بھارت کا جنگی جنون دنیا کیلئے خطرہ ہے ۔ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالے مظالم کا نوٹس لے اور پائیدار امن کیلئے کردار ادا کرے۔

متعلقہ عنوان :