موبائل فون کال پر چمک اٹھنے والے اسمارٹ ناخن تیار!

جمعہ 4 جولائی 2014 17:07

موبائل فون کال پر چمک اٹھنے والے اسمارٹ ناخن تیار!

دو بئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4جولائی 2014ء) جدید ٹیکنالوجی کی برق رفتار ترقی حضرتِ انسان کو نت نئے اور اچھوتے تخیلات کے ساتھ ایسے آلات سے بھی متعارف کرا رہی ہے جن کے استعمال سے روز مرہ زندگی زیادہ آسان ہو گئی ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ نے 'ڈیلی میل' کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ جاپانی کمپنی "تاکارا" نے حال ہی میں مصنوعی ناخن تیار کیے ہیں جو موبائل پر کسی کی فون کال آنے پر خود بہ خود چمک اٹھتے ہیں۔

تاہم یہ اسمارٹ ناخن صرف اسمارٹ فونز ہی کے لیے کارآمد ہو سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق جاپانی کمپنی کے تیار کردہ اسمارٹ ناخن کسی بیٹری یا پاور سپلائی کے بغیر ٹیکنالوجی کے ذریعے اس وقت کام کرتے ہیں جب انہیں اسمارٹ فون سیٹ کے ساتھ مربوط کیا جاتا ہے۔ اسمارٹ ناخن موبائل فون پر کسی کی کال آنے یا فون کرتے وقت خود بہ خود روشن ہو جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

فی الوقت اسمارٹ ناخن کا اینڈو رائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ مربوط ہیں۔

یہ زیادہ مہنگے بھی نہیں، کوئی بھی شخص محض 12 ڈالر میں 16 اسمارٹ ناخن خرید کر سکتا ہے۔تاکارا کمپنی کی خاتون ترجمان میسا آروجا کا کہنا ہے کہ اسمارٹ ناخن جاپان میں نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں سب میں یکساں طور پر مقبول ہو رہے ہیں۔ کمپنی اب اسمارٹ ناخنوں کی برطانیہ اور امریکا میں بھی مارکیٹنگ کا ارادہ رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :