پشاور، کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے صوبہ بھر میں کھیلوں کے میدان قائم کئے جائیں گے، امجد آفریدی

جمعہ 4 جولائی 2014 17:23

پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 4جولائی 2014ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواکے مشیر کھیل امجد خان آفریدی نے صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرزکو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں سرکاری اور محکمہ اوقاف کی25سے50کنال تک خالی اراضی کی نشاندہی کریں تاکہ اس زمین کو ضلعی/تحصیل اور مقامی سطح پر کھیلوں کی سرگرمیوں کیلئے استعمال میں لایا جاسکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز پشاور میں اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں سیکرٹری محکمہ کھیل محمد ہمایوں اورڈائریکٹر جنرل راشدہ کے علاوہ ضلعی ڈپٹی کمشنرز اور ڈی ایس اوزنے بھی شرکت کی۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے کھیل امجد آفریدی نے کہا کہ حکومت کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے صوبہ بھر میں شہروں اور گاؤں کی سطح پر کھیلوں کے میدان قائم کرناچاہتی ہے اور اس مقصد کی تکمیل کیلے تمام ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرز اپنا کام ایمانداری سے کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے متعلقہ ڈی ایس اوز کو ایک ہفتہ میں رپورٹ مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے کھیل نے صوبہ کے مختلف اضلاع میں ٹائم سٹیڈیم کی دیکھ بھال اورمرمت کے لئے پی سی ون تیارکرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ مرمتی کام کے لئے فنڈز کا بندوبست کر کے اس کو جلدپایہ تکمیل تک پہنچایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :