نوکوٹ،عدالت کے حکم پر زمیندار کی زرعی زمین پر چھاپہ 17ہاری بازیاب

جمعہ 4 جولائی 2014 17:55

نوکوٹ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 4جولائی 2014ء)عدالت کے حکم پر زمیندار کی زرعی زمین پر چھاپہ 17ہاری بازیاب عدالت میں پیشی کے بعد آزاد کردیا تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میرپورخاص کے حکم پر نوکوٹ پولیس کے ایس ایچ او حسین راجڑ نے پولیس نفری کے ہمراہ نوکوٹ کے قریب زمیندار زاہد بھرگڑی کی زرعی زمین پرمبینہ نجی جیل پر چھاپے مارکر بھیل برادری کے موتی بھیل ہمیر بھیل ہرچند شریمتی سوڈی سیتا گوری بھیموں اور بچوں سمیت 17ہاریوں بازیاب کروالیا سیشن کورٹ میرپورخاص کی عدالت میں ہاری موتی کیجانب سے درخواست دائر کی تھی کہ زمیندار نے ہمیں بندی بنارکھا ہے اور جبری مشقت کرواتا ہے جس پر فاضل عدالت نے زمیندار کی زرعی زمین پر کاروائی کا حکم دیا بازیاب ہاریوں کوجمعہ کے روز سیشن کورٹ میرپورخاص میں پیش کیا گیا عدالت نے بازیاب ہاریوں کوآزادکردیا ۔