وزیراعلی شہبازشریف کا حافظ آباد میں 2 سالہ بچے کو ٹریکٹر تلے روندنے کے واقعہ کا نوٹس،ملزمان کے خلاف کارروائی کا حکم

جمعہ 4 جولائی 2014 18:03

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 4جولائی 2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے حافظ آباد کے علاقے دھنی میں 2 سالہ بچے کو ٹریکٹر تلے روندنے کے واقعہ کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او حافظ آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی نے ہدایت کی ہے کہ معصوم بچے پر ظلم کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لا کر ملزمان کی فی الفور گرفتاری یقینی بنائی جائے ۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ مضروب بچے کو ہسپتال میں علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں-