ہواوے، 5G انفراسٹرکچر ایسوسی ایشن بورڈکا رکن منتخب ہوگیا

جمعہ 4 جولائی 2014 18:12

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 4جولائی 2014ء) عالمی سطح پرمعلومات اور مواصلاتی ٹیکنالوجی لوشنزفراہم کرنیوالی معروف کمپنی ہواوے نے اعلان کیا ہے کہ اس کو بولوگنا میں منعقدہ جنرل اسمبلی میں یورپ کے 5G انفراسٹرکچر ایسوسی ایشن کے بورڈ کا رکن منتخب کرلیا گیا ہے۔جس میں ہواوے یورپین ریسرچ سنٹرکے ڈاکٹر ڈیوڈ سولدانی کمپنی کی نمائندگی کریں گے۔

5G انفراسٹرکچر ایسوسی ایشن 5G سرکاری اور نجی شراکت داری (5G-PPP) میں پرائیویٹ پارٹی کی نمائندگی کرتا ہے جو یورپین آئی سی ٹی کی صنعت اور یورپین کمیشن کے درمیان 1.4 ارب یوروکا ایک مشترکہ منصوبہ ہے اوراس کا مقصد اگلی جنریشن کے کمیونیکیشن نیٹ ورک کوعملہ شکل دینا ہے جس کے نتیجہ میں یورپ اور عالمی سطح پر انتہائی تیز رفتار کنیکٹیوٹی فراہم ہوگی۔

(جاری ہے)

HUAWEI نئے 5G ٹیکنالوجی کی تکنیکی فزیبلٹی اور کاروباری افادیت کا اندازہ لگانے کے لئے شراکت داروں کے ساتھ تعاون سے 5G کی بنیادی ٹیکنالوجی پر تحقیق، ٹیسٹ اور بڑے پیمانے پرٹریلزکوفروغ دینے میں بھرپور کردار ادا کرے گا۔کمپنی 5G انفراسٹرکچر ایسوسی ایشن کیلئے ایک اہم مشاورتی کرداربھی ادا کرے گی۔HUAWEI ، 5G انفراسٹرکچر ایسوسی ایشن ، 5G پی پی پی، NetWorld 2020 یورپی ٹیکنالوجی پلیٹ فارم کے کام کویکسوکرنے کیلئے یورپین کمیشن اور صنعتی شراکت داروں کے ساتھ کام کرے گی۔5G انفراسٹرکچر ایسوسی ایشن ایک بین الاقوامی غیر منافع بخش ایسوسی ایشن ہے جس کا صدر دفتر بلجیئیم کے شہرGent میں واقع ہے اوریہ 5G مواصلاتی نظام اور نیٹ ورکس پر تحقیق کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :