آئی جی پنجاب کے حکم پر حافظ آباد میں 2سالہ بچے پر ٹریکٹر چلانے کے واقعے پر دو ملزمان رانا اعجاز احمد اور ملک محمد نعیم گرفتار

جمعہ 4 جولائی 2014 18:54

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 4جولائی 2014ء) آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کے حکم پر حافظ آباد میں با اثر افراد کی طرف سے 2سالہ بچے پر ٹریکٹر چلانے کے واقعے پر مجرموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے دو ملزمان رانا اعجاز احمد اور ملک محمد نعیم کو گرفتار کر لیاگیا ۔ تھانہ کسوکی حافظ آباد میں درج کیے گئے مقدمہ کا نمبر 148/14بجرم 324/336/337-F4-F5ت پ ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق، حافظ آباد میں رانا اعجاز احمد اور ملک محمد نعیم کا کسوکی میں فش فارم کے اوپر ماسٹر عبداللہ کے ساتھ جھگڑا ہوا۔جس پر دونوں نے ماسٹر عبداللہ کے 2سالہ بیٹے محمداشعر کے اوپر ٹریکٹر چڑھا دیاتھا۔آئی جی پنجاب نے میڈیا رپورٹس کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او حافظ آباد سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کی جبکہ ملزموں کے خلاف مقدمہ کا اندراج اور ملزموں کی گرفتاری کے احکاما ت جاری کیے ۔آئی جی پنجاب نے ڈی پی او حافظ آباد محمد زبیر دریشک کو ملزموں کے ساتھ بغیر کسی دباؤ میں آئے ہوئے سخت ترین قانونی کارروائی کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :