بنوں: آئی ڈی پیز رجسٹریشن کیمپ پر فائرنگ، دو ہلاک

جمعہ 4 جولائی 2014 21:23

بنوں: آئی ڈی پیز رجسٹریشن کیمپ پر فائرنگ، دو ہلاک

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4جولائی۔2014ء) بنوں ڈ سٹرکٹ کے گورنمنٹ ہائی اسکول نمرچار منڈن میں آئی ڈی پیز کی رجسٹریشن کے لئے قائم کیمپ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔مردان پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او سعد اللہ نے بھی شاول نور پیٹرول پمپ کے قریب ہونے والی فائرنگ کے اس واقعے میں دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

(جاری ہے)

ہلاک ہونے والے ایک فرد کا تعلق تحصیل میرعلی کے علاقہ شاوا سے ہے۔موقع پر موجود کانسٹیبل روح الامین نے ملزم کو گرفتار کرکے قریبی پولیس تھانے منتقل کردیا۔ابتدائی معلومات کے مطابق یہ واقعہ پرانی دشمنی کے باعث پیش آیا، تاہم پولیس کی جانب سے تفتیش جاری ہے۔اس سے قبل 28 جون کو بھی نوائے کالا کے علاقے میں مسلح افراد نے شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرکے آنے والے اورکزئی قبیلے کے افراد پر فائرنگ کردی تھی، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :