اسرائیلی فوج کا ٹویٹر اکاؤنٹ مختصر وقت کے لیے ہیک،ہیکروں نے اسرائیل کی جوہری تنصیب پر راکٹ حملے کی خبر جاری کردی

جمعہ 4 جولائی 2014 21:37

اسرائیلی فوج کا ٹویٹر اکاؤنٹ مختصر وقت کے لیے ہیک،ہیکروں نے اسرائیل ..

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4جولائی۔2014ء) انٹرنیٹ ہیکروں نے جمعہ کو اسرائیلی فوج کا ٹویٹر اکاؤنٹ مختصر وقت کے لیے ہیک کر لیا ہے اور اس پر ایک انتباہی پیغام پوسٹ کردیا ہے جس میں انھوں نے لکھا کہ ایک جوہری تنصیب کو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔اسرائیلی نیوز ویب سائٹ وائی نیٹ نے اس جعلی ٹویٹ کا سکرین شاٹ پوسٹ کیا ہے۔اس کی عبارت کچھ یوں تھی:''خبردار:ملک کے جنوب میں واقع ڈیمونا جوہری تنصیب کو دو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا ہے جس سے ممکنہ جوہری لیک کا خطرہ ہے''۔

اسرائیلی فوج نے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ جمعرات کی رات اس کے انگریزی ترجمان کے اکاؤنٹ @ آئی ڈی ایف سپوکس پرسن پر متعدد غلط ٹویٹس پوسٹ کی گئی ہیں۔فوج نے اکاؤنٹ کی پیروی کرنے والوں سے معذرت کی ہے اور جمعہ کی صبح ہیکروں کے غلط پیغامات حذف کردیے ہیں۔

(جاری ہے)

انٹرنیٹ ہیکنگ گروپ شامی برقی فوج نے صہیونی فوج کا اکاؤنٹ ہیک کرنے کی ذمے داری قبول کر لی ہے اور فوج کے ٹویٹر صفحے دوٹویٹس پوسٹ کی ہیں۔

اس میں سے ایک میں فلسطین زندہ باد لکھا گیا ہے۔واضح رہے کہ اسرائیلی فوج اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر فلسطینی مزاحمت کاروں کے غزہ سے جنوبی اسرائیل کی جانب راکٹ حملوں کے بارے میں تازہ ترین اطلاعات دیتی رہتی ہے۔گذشتہ ایک ہفتے کے دوران صہیونی فوج کے فلسطینی علاقوں پر فضائی حملوں کے بعد ایک مرتبہ پھر راکٹ باری میں بھی تیزی آئی ہے۔اسرائیلی فوج نے جمعرات کو غزہ میں بمباری کی تھی جس کے جواب میں فلسطینیوں نے اسرائیل کی جنوب چونتیس راکٹ فائر کیے تھے۔صہیونی حکومت نے حماس کو خبردار کیا تھا کہ وہ غزہ سے راکٹ حملوں کو روکے۔اس نے محصور فلسطینی علاقے کی سرحد پر مزید فوج تعینات کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :