لاہور ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن سے مشکوک شخص گرفتار

منگل 8 جولائی 2014 11:04

لاہور ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن سے مشکوک شخص گرفتار

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8جولائی 2014ء) لاہور ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن سے مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔ مسقط سے لاہور آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز میں مشکوک شخص کی اطلاع ملنے پر اے ایس ایف اہلکاروں نے طیارے میں داخل ہوکر مشکوک شخص کو حراست میں لیتے ہوئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

40 سالہ سعد اللہ کا تعلق لاہور سے ہے جس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے جبکہ طیارے میں سوار 300 سے زائد مسافروں کو بحفاظت اتار لیا گیا جبکہ ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق ہے۔ واضح رہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر دہشتگردوں کے حملے کے بعد ملک بھر میں ایئرپورٹ سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :