میرپور‘ ملک جوس سنٹر پر فائرنگ کرنے والوں کو گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے‘چوہدری امجد صدیق

منگل 8 جولائی 2014 15:24

میرپور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 8جولائی 2014ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء چوہدری امجد صدیق نے کہا ہے کہ ملک جوس سنٹر پر فائرنگ کرنے والوں کو گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے ایسا گھناؤنا فعل کرنے والے خلاف ضلعی انتظامیہ بھرپور کاروائی عمل میں لائے اندھا دھند فائرنگ کرنے والے عناصر شہر کی پرامن فضا کو خراب کرنا چاہتے امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے والے کسی بھی صورت رعایت کے مستحق نہیں ۔

تاجر برادری پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ایسے شر پسند عناصر کو فوری گرفتا ر کیاجائے ۔ ن لیگ کے کارکنان اپنے کارکنوں کا تحفظ کرنا جانتی ہے ۔ جن شرپسند عناصر نے یہ فعل سرانجام دیا ہے بہت جلد پولیس کی گرفت میں ہوں گے ۔ ضلعی انتظامیہ فوری طورپر ان افراد کو گرفتار کرئے جنہوں نے غلام نبی پر فائرنگ کی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک جوش سنٹر کے مالک پر گزشتہ دنوں جس درندگی کی طرح فائرنگ کی گئی ہے ایسے لوگ کسی بھی رعایت کا مستحق نہیں ہو سکتے ۔ تاجروں کے خلاف ایسی کاروائی کرنے والے لوگوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے کیونکہ تاجر کسی بھی معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ لیکن جس طرح شرپسند عناصر کی طرف اندھا دھند فائرنگ کی گئی ہے مسلم لیگ ن اس کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور میرپور کی ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ فوری طورپر ایسا فعل کرنے والے عناصر کو بے نقاب کرتے ہوئے اس کے خلاف بھرپور طریقہ سے کاروائی عمل میں لائی جائے اور اس واقعہ کی غیر جابندارانہ تحقیقات کی جائیں تاکہ اس واقعہ میں ملوث عناصر کے مقاصد کیا تھے اور اس کے پیچھے مرکزی کردار کن افراد کا ہے کیونکہ مسلم لیگ ن اپنے کارکن کی جان کا تحفظ ہر صورت میں کرئیگی ۔

انہوں نے کہا کہ غلام نبی پر جس طرح فائرنگ کی گئی ہے یہ ایک سوچی سمجھی ہوئی سازش ہے-

متعلقہ عنوان :