سبزیوں اور پھلوں سمیت اشیائے خوردونوش کے نرخ مستحکم ، رمضان بازاروں میں وافر مقدار میں دستیاب ہیں‘ وزیر زراعت پنجاب

منگل 8 جولائی 2014 16:59

لاہور( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 8جولائی 2014ء) صوبائی وزیرزراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینا حکومتی زمہ داری سے بڑھ کر عبادت کا درجہ رکھتا ہے۔ رمضان بازاروں میں اشیائے صرف کی وافر مقدار میں فراہمی اور بہترین کوالٹی ی دستیابی ہمارا مشن ہے جس میں کوئی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ رمضان بازاروں میں خریداروں کارش ظاہر کرتا ہے کہ عوام ان پر اعتماد کرتے ہیں لہذا بہترین انتظامات اختتام رمضان تک برقراررہنے چاہیں۔

کولڈ سٹوریج سے مزید آلو مارکیٹ تک پہنچائے جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول سیکرٹریٹ میں کابینہ کمیٹی برائے پرائس کنٹرول کے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب نوید اکرم چیمہ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور محکمہ ہائے زراعت ، صنعت ، خوراک ، لائیو سٹاک ، صحت اور اطلاعات کے سیکرٹریز بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس کو سیکرٹری صنعت نے بتایا کہ لاہور کے لئے چینی کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کے مطابق کوٹہ بڑھایا جا رہاہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز صوبہ بھر کے رمضان بازاروں میں دس کلو آٹے کے 51,000 تھیلے فروخت ہوئے۔ 1,53,000 کلو مرغی کا گوشت اور 6406 درجن انڈے فروخت ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبہ بھر میں 1720 رمضان دستر خوانوں میں 1,43,000 افراد نے کھانا کھایا جن میں 13000 خواتین بھی شامل ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ بھارت سے آلو کے74ٹرک لاہور پہنچے جبکہ گزشتہ دنوں کے مقابلے میں آلو اور ٹماٹر کے نرخ مستحکم ہو ئے ہیں اور رمضان بازاروں میں وافر مقدار میں بھی دستیاب ہیں۔

رضان المبارک میں اب تک کل 800 گران فروشوں کو پرائیس کنٹرول مجسٹریٹس نے گرفتار کیاہے اور بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں۔ صوبائی وزیر نے اجلاس کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی کی ہدایت کے مطابق رمضان بازاروں میں مسلسل نگرانی کے عمل سے بہتری آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :