Live Updates

تحریک انصاف خیبر پختونخوا خواتین ونگ کے زیراہتمام شمالی وزیرستان متاثرین کے حوالے سے اہم اجلاس

منگل 8 جولائی 2014 17:30

پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 8جولائی 2014ء) پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا خواتین ونگ کی صوبائی صدر ثمینہ عابد نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں پارٹی کا ہر ورکر دکھ کی اس گھڑی میں متاثرین وزیرستان کے ساتھ کھڑے ہیں ، یہ وقت سیاسی پوائنٹ سکورنگ کا نہیں بلکہ اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے متاثرین کی مدد کرنے کا ہے ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف خیبر پختونخوا خواتین ونگ کی ثمینہ عابد ، مرکزی سیکرٹری یوتھ ویمن ونگ پی ٹی آئی فاطمہ نوشیروان اور ضلع پشاور کی رابعہ بصری سمیت دیگر خواتین ورکرز نے متاثرین وزیرستان کی مدد کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا ۔

اجلاس میں وزیرستان متاثرین کے لئے خصوصی فنڈز جمع کرنے اور عید کی خوشیوں میں بڑھ چڑھ کر ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔ قبل ازیں اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ 14 اگست 2014 سے قبل خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی خواتین ونگ کو بھر پور طریقے سے منظم کیا جائیگا ۔ ثمینہ عابد نے بتایا کہ بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے لئے خواتین اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کو تیار ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات