آزادکشمیر میں زراعت و لائیوسٹاک میں ترقی کے وافر مواقع موجود ہیں ,بازل نقوی

منگل 8 جولائی 2014 17:32

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 8جولائی 2014ء)وزیراطلاعات ،زراعت ولائیو سٹاک سید بازل علی نقوی نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں زراعت و لائیوسٹاک میں ترقی کے وافر مواقع موجود ہیں جن سے فائدہ اٹھاکر خود کفالت کی منزل حاصل کی جاسکتی ہے آزادکشمیر کی تمام یونین کونسلوں میں زمینداروں کے کنونشن منعقد کروائے جائیں گے تاکہ زراعت کے شعبے کو ترقی دی جاسکے۔

اور کسانوں کے مسائل معلوم کیئے جاسکیں گے زراعت کسی بھی ملک کی معشیت میں ریڈکی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اسلیئے حکومت اس شعبے کو مضبوط بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے ۔رمضان المبارک کے بعد ہر ضلع کا دورہ کر کر رہاہوں تاکہ خود شعبے کی ترقی اور مسائل کو دیکھ سکوں ۔وزیر اطلاعات نے ان خیالات کا اظہار ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوے کیا۔

(جاری ہے)

سید بازل علی نقوی نے کہا کہ بنجرزمینوں کوآباد کرکے آزاد خطہ میں بے روزگاری کے مسئلہ پر قابو پایا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ لوگوں کو چاہیئے کہ وہ زمینداری میں دلچسپی لیں سبزیاں اگائیں جانوروں کو پالیں،مرغبانی کو فروغ دیں تاکہ ان کی گھریلو معشیت بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے متاثر نہ ہوں انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا کہ لوگوں کے پاس ضروری اشیاء صرف گھرہی میں پیدا کی جاتی تھیں اس سے گھرانہ خوشحال ہوتا تھا ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم پھراس دور کو واپس لائیں انہوں نے کہا کہ ملازمین اپنی حاضری کو یقینی بنائیں کیونکہ ان کا واسطہ ہر وقت لوگوں سے رہتا ہے انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے میں انقلاب کے بغیر آگے بڑھناممکن نہیں ہے اسلیئے میں اس بات کو یقینی بناوں گا کہ اس شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرکے عوام کو سہولتیں فراہم کروں انہوں نے کہا کہ محکمہ میں اصلاحات لاکر جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کروانے کیلئے محکمہ کو وافر فنڈبھی فراہم کیئے جائیں گے ۔