عبداللہ عبداللہ نے اشرف غنی کی برتری کو رد کرتے ہوئے اپنی کامیابی کا دعویٰ کر دیا

منگل 8 جولائی 2014 18:52

عبداللہ عبداللہ نے اشرف غنی کی برتری کو رد کرتے ہوئے اپنی کامیابی کا ..

کابل(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 9جولائی 2014ء)افغانستان میں گذشتہ ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات میں امیدوار عبداللہ عبداللہ نے غیر سرکاری نتائج میں اپنے مدِمقابل اشرف غنی کی برتری کو رد کرتے ہوئے اپنی کامیابی کا دعویٰ کر دیا،منگل کو دارالحکومت کابل میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے اپنی کامیابی کا دعویٰ کرتے ہوئے انتخابی عمل میں بدعنوانی اور بے قاعدگیوں کے الزامات دہرائے،عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ وہ کبھی غیر منصفانہ انتخابات کو قبول نہیں کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ انتخاب کے اس دور میں بلاشبہ ہم فاتح ہیں،انہوں نے کہاکہ وہ دھوکے سے بننے والی حکومت کو کبھی قبول نہیں کریں گے،ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے مخالف امیدوار کی جیت کا احترام کریں گے تاہم یہ صرف اسی صورت میں ہوگا اگر یہ ثابت کر دیا جائے کہ یہ انتخاب شفاف ہے،عبداللہ عبداللہ نے کہاکہ ہم عوام کے ووٹوں کا احترام کرتے ہیں اور ہمیں فخر ہے کہ ہم کامیاب رہے،ان کا کہنا تھا کہ کسی کو شک نہیں ہونا چاہیئے کہ ہم غلط تنائج کا قبول کرلیں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے عوام کو اتحاد برقرار رکھنے پر زور دیا اور کہا کہ افغانستان اس وقت مشکل انتقال اقتدار کے عمل سے گزرہا ہے۔'ہم افغانستان کی تقسیم نہیں چاہتے، ہم قومی اتحاد و وقار برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ ہم خانہ جنگی بھی بھی خلاف ہیں۔