کراچی ،پاکستان کونسل آف سائنس وٹیکنالوجی کی تازہ ترین درجہ بندی ،جامعہ کراچی 13017 پوائنٹ لیکرپاکستانی جامعات میں سرفہرست ،زرعی یونیورسٹی فیصل آباد 10714 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے اور قائد اعظم یونیورسٹی 9698 پوائنٹ کے ساتھ تیسرے جبکہ پنجا ب یونیورسٹی پانچویں نمبر پر

منگل 8 جولائی 2014 21:06

کراچی ،پاکستان کونسل آف سائنس وٹیکنالوجی کی تازہ ترین درجہ بندی ،جامعہ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جولائی۔2014ء) پاکستان کونسل آف سائنس وٹیکنالوجی(PCST ) کی تازہ ترین درجہ بندی (Ranking )میں جامعہ کراچی 13017 پوائنٹ لیکرپاکستانی جامعات میں سرفہرست ہے جبکہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد 10714 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے اور قائد اعظم یونیورسٹی 9698 پوائنٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے،جبکہ پنجا ب یونیورسٹی پانچویں نمبر پر ہے۔

یہ نتائج اساتذہ اور وائس چانسلر کے لئے بڑے حوصلہ افزا کہے جاسکتے ہیں بادی النظر میں دیکھا جائے تووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ اساتذہ ریسرچ میں زیادہ سے زیادہ مصروف رہیں ۔اس ضمن میں ان کے مسائل اور وسائل کے حل کے لئے بھی ہمیشہ کوشاں رہے ہیں جس کے نتائج بہتر ہورہے ہیں۔امر واقعہ یہ کہ جن مشکل حالات میں پاکستانی سائنسدان کام کررہے ہیں لائق تحسین ہیں۔

(جاری ہے)

ہمارے فارغ التحصیل طالب علم دنیا کے تمام بڑے بڑے تحقیقاتی مراکز اور انسٹیٹوٹ میں اہم مناصب پر فائز ہیں۔پاکستانی اساتذہ بہت ذہین بہ شعور اور روشن دماغ ہیں۔ترقی پذیر ممالک محدود وسائل کے باوجود سائنس کے میدان میں نمایاں ترین خدمات انجام دے رہے ہیں۔یہ حقیقت بھی اپنی جگہ اہم ہے کہ جامعات کی شناخت رفیع الشان عمارتوں سے نہیں بلکہ اس کے اساتذہ کی تحقیقاتی سرگرمیوں سے عبارت ہوتی ہیں۔

موجودہ دور میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی کا تصور بیسویں صدی کے نصف آخر میں ممکن نہ تھا یہ سائنسدان ہی تھے جن کی تحقیقات( Research )کے نتیجے میں بنی نوع انسان کو موجودہ آسائشیں میسر آئیں۔جامعہ کراچی کے اساتذہ بالخصوص اور دیگر پاکستانی جامعات کے اساتذہ بالعموم ریسرچ میں بڑی تندہی سے مصروف رہتے ہیں جو نامساعد حالات اور وسائل کی تنگی کے باوجود لائق تحسین نتائج دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :