عمران خان چوروں،ڈاکوؤں اور لٹیروں کے ساتھ ملکر انقلاب نہیں لاسکتے،عابد شیر علی ،جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں،احتجاجی کی سیاست ہمیں بھی آتی ہے مگر ہم عوام کو اکسانا نہیں چاہتے، میڈیا سے گفتگو
منگل 8 جولائی 2014 22:52
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جولائی۔2014ء) پانی وبجلی کے وزیر مملکت عابد شیر نے کہا ہے کہ عمران خان چوروں،ڈاکوؤں اور لٹیروں کے ساتھ ملکر انقلاب نہیں لاسکتے،یہ بات انہوں نے منگل کی شام میپکو ہیڈکوارٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں،احتجاجی کی سیاست ہمیں بھی آتی ہے مگر ہم عوام کو اکسانا نہیں چاہتے،انہوں نے کہا کہ عمران خان کے وزیراعظم بننے کا خواب ٹوٹا ہے،اس کی وجہ سے وہ حواس باختہ ہوگئے ہیں،انہوں نے کہا کہ 90دن میں انقلاب لانے کی باتیں کرنے والے خیبرپختونخوا میں کوئی تبدیلی نہیں لاسکے۔
انہوں نے کہا کہ ق لیگ کے دور میں وکلاء کو زندہ جلایا گیا،انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری پیپلزپارٹی کی حکومت بھی لپیٹنے کی باتیں کرتے تھے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وہ کینیڈا جاکر اللہ اللہ کریں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پاک فوج کو کمزور کرنے کی سازشوں کا ساتھ نہ دیں۔انہوں نے کہا کہ ہم 6لاکھ متاثرین کی مدد کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کا ساتھ دینے کو تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان ناداں دوستوں سے اجتناب کریں اور سوشل میڈیا کی زندگی سے باہر آجائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں اعتراف کرتا ہوں کہ رمضان المبارک کے دوران سحر وافطار میں 25سے30فیصد لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سسٹم کی خرابی کی وجہ سے توانائی کا بحران ہے،جلد ہم اس پر قابو پالیں گے اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ بھی جلد ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان فخر الدین جی ابراہیم کے لگائے ہوئے سندھ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے ریٹرننگ افسران کو تو صحیح کہتے ہیں جبکہ پنجاب میں دھاندلی کی بات کرتے ہیں اور انہیں پنجاب میں دھاندلی نظر آتی ہے ایسا نہیں ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.