بھارت کے ساتھ سمندری حدود کاتنازعہ، اقوام متحدہ کی عدالت میں فیصلہ بنگلہ دیش کے حق میں آگیا
منگل 8 جولائی 2014 00:18
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جولائی۔2014ء) بھارت اور بنگلہ دیش کے مابین خلیج بنگال کے ایک حصے کی ملکیت کے حوالے سے تنازعہ پایا جاتا تھا۔ اب اقوام متحدہ کی ایک عدالت نے اس مقدمے کا فیصلہ بنگلہ دیش کے حق میں دے دیا ہے۔ جرمن ریڈیو رپورٹ کے مطابق بھارت اور بنگلہ دیش کے مابین خلیج بنگال کے اس حصے پر گزشتہ تین دہائیوں سے تنازعہ چلا آ رہا تھا۔
دی ہیگ میں سمندری تنازعات کے حوالے سے قائم اقوام متحدہ کی ایک عدالت کے فیصلے کے بعد بنگلہ دیش ان پانیوں میں تیل اور گیس کی تلاش شروع کر سکتا ہے۔ ماہرین کے بقول توانائی کے حوالے سے یہ علاقہ خاص اہمیت رکھتا ہے۔عدالت نے کہا ہے کہ اس حکم کی تعمیل کرنا دونوں ممالک پر لازم ہے۔ بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ابوالحسن محمود علی نے کہا کہ ’یہ دوستی کی جیت ہے، یہ بھارت اور بنگلہ دیش دونوں ممالک کے لوگوں کی فتح ہے‘۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
-
اسپیکر قومی سردار ایاز صادق سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی زیر صدارت نیکٹا ہیڈکوارٹر میں نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد جائزہ کمیٹی کا اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.