دنیا بھر میں مقیم کشمیری ،کشمیر کازکیلئے کام کریں ،سردار یعقوب

بدھ 9 جولائی 2014 16:51

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 9جولائی 2014ء) آزاد کشمیر کے صدر سر دار محمد یعقوب نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں مقیم کشمیری متحد ہوکر کشمیر کاز کیلئے کام کریں ،کشمیری عوام کا اتحاد ہی کشمیر کو بھارتی تسلط سے آزادی دلاسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں صدر آزاد کشمیر نے انھوں نے جاپان میں مقیم کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کو آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر سرمایہ کاری کے لیئے بہترین جگہ ہے جہاں تعلیم یافتہ ورک فورس ، امن و امان کی بہترین صورتحال اور محفوظ سرمایہ کاری دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کے مفاد میں ہے ، آزاد کشمیر کے صدر نے کہا کہ بھارت کے نئے وزیر اعظم نریندر مودی سے کشمیریوں کو کوئی امیدیں وابستہ نہیں ہیں ان کے ہاتھ مسلمانوں اور کشمیریوں کے خون میں رنگے ہوئے ہیں تاہم وہ جمہوری طریقے سے بھارت کے وزیر اعظم منتخب ہوئے ہیں لہٰذا ان سے بات چیت کی جانی چاہیے ، سردار یعقوب خان نے کہا کہ نواز شریف حکومت کی کشمیر پالیسی پر دونوں جانب کی قیادت کو مکمل اتفاق ہے ۔

متعلقہ عنوان :