مقبوضہ کشمیر میں ٹریفک کے المناک حادثے میں 9افراد ہلاک اور متعدد زخمی
بدھ 9 جولائی 2014 16:53
سرینگر (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 9جولائی 2014ء) مقبوضہ کشمیر میں ٹریفک کے المناک حادثے میں 9افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جسکے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے سرینگر کے ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی اطلاعات کے مطابق کشتواڑ اننت ناگ روڑ پر سنتھن کے مقام پر المناک سڑ ک حادثہ پیش آیا جس میں محکمہ شیپ ہسبنڈری کے ڈسٹرکٹ آفیسر اور 2ڈاکٹروں سمیت 9افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے حادثہ اس وقت پیش آیا جب محکمہ شیپ ہسبنڈری سے وابستہ عملہ ایک ٹاٹا سومو زیر نمبر JK17-0840 کشتواڑ سے مڑواہ دچھن ایک کیمپ کا اہتمام کرنے جا رہے تھے۔
گاڑی جونہی سنتھن ٹاپ کے نزدیک پہنچ گئی تو ڈرائیور سومو پر قابو نہ رکھ سکا جس کے نتیجے میں گاڑی لڑھک کر سڑک سے کئی سو فٹ نیچے جا گری۔(جاری ہے)
حادثہ کی وجہ سے گاڑی میں سوار 2ڈاکٹر، اور محکمہ شیپ ہسبنڈری کے دیگر اہلکار موقع پرہی جاں بحق ہوئے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فوجی اہلکار اور مقامی لوگوں کے علاوہ رضاکار تنظیموں کے کارکنان موقع پرپہنچے اور بچاؤ کاروائیوں میں جھٹ گئے۔
جائے حادثہ سے 9لاشیں نکالی گئیں۔ حادثہ میں جاں بحق ہوئے افراد کی شناخت ڈاکٹر عامر کمل عمر30سال ولد غلام نبی کمل ساکن کشتواڑ، ڈاکٹر محمد رفیق آخون ڈسٹرکٹ شیپ ہسبنڈری آفیسر ساکن کشتواڑ، عبدالرحمان ولد لسہ ریشی ساکن چھاترو، ارشاد احمد ولد غلام محمد وانی ساکن شیڑیا چھاترو، ست پال شرما ساکن بیڑا بھاٹہ کشتواڑ، غلام احمد ولد محمد رمضان ساکن ملر چھاترو، درشن کمار سٹاک اسسٹنٹ ، عبدالکریم ولد گلابو ساکن بلانا سگدی تحصیل چھاترو کے طور پر ہوئی ہے۔ حادثہ میں گاڑی کا ڈرائیور بھی جاں بحق ہوا جس کی شناخت رمیش کمار ساکن ٹاگود کے طور پر ہوئی ہے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی کشتواڑ میں صف ماتم بچھ گیامتعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.