ترشاوہ پھلوں کے باغات کو 10 تا 15 دن کے وقفہ سے آبپاشی کریں ,محکمہ زراعت پنجاب

بدھ 9 جولائی 2014 17:09

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 9جولائی 2014ء) محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان کے مطابق ترشاوہ پھلوں کے باغات کو 10 تا 15 دن کے وقفہ سے آبپاشی کریں۔ بارش کی صورت میں وقفہ بڑھائیں اور پانی کے نکاس کا بندوبست کریں۔ بورڈومکسچر کا سپرے کریں۔ کیڑے مار اور پھپھوند کش زہروں کا بندوبست کریں۔ پیوند کاری کا عمل شروع کریں۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق باغبان آم کے باغات کو 14 دن کے وقفہ سے آبپاشی کریں اور بارش کی صورت میں وقفہ بڑھائیں۔

گرے ہوئے پھل کو اکٹھا کرکے زمین میں دبا دیں۔ کیڑوں کے حملہ کا جائزہ لیتے رہیں اور پھل اتارنے کا عمل مکمل ہونے تک پھل کی مکھی کے انسداد کی تدابیر جاری رکھیں۔ شاخ تراشی کے آلات کا جائزہ لیں اور ان کو تیار کریں تیلے اور سکیلز کے لئے کیڑے مار زہر کا انتظام کریں اور اعلیٰ نسل کے پودوں کی خریداری کا انتظام کریں۔

متعلقہ عنوان :