بنگلورمیں خود کشی کرنے والوں کی تعداد ملک بھر میں سب سے زیادہ ہوگئی

بدھ 9 جولائی 2014 18:19

بنگلورمیں خود کشی کرنے والوں کی تعداد ملک بھر میں سب سے زیادہ ہوگئی

بنگلور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 9جولائی 2014ء)بھارتی شہر بنگلورمیں خود کشی کرنے والوں کی تعداد ملک بھر میں سب سے زیادہ ہوگئی،بھارتی میڈیاکے مطابق بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹک میں واقع اس جدید شہر میں روزانہ چھ سے زیادہ افراد خود کشی کر رہے ہیں اور یہ تعداد بھارت کے سے کسی بھی بڑے شہر سے زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین نفسیات کے مطابق اس کی بڑی وجہ مقابلے کی فضا کے علاوہ باہر سے آ کر وہاں کام کرنے والے لوگوں کے لیے کسی طرح کی ذہنی اور سماجی مدد کے نظام کی عدم موجودگی ہے۔

نفسیاتی امراض کے ماہر ڈاکٹر سی آر چندر شیکھر نے بتایاکہ بنگلور میں مقابلہ بہت ہے ہر کوئی تیزی سے پیسہ کمانا چاہتا ہے ناکامی کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ یہاں ملک کے ہر حصے سے لاکھوں لوگ کام کرنے آتے ہیں۔واضح رہے کہ جنوبی بھارتی ریاست کرناٹک کا دارالحکومت اور معروف شہر بنگلور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنیوں کا مرکز ہے۔ یہ شہر ترقی پذیر بھارت کی علامت ہے اور یہاں پورے ملک سے لاکھوں لوگ کام کرنے آتے ہیں۔