خواتین کے لیے محترمہ فاطمہ جناح کی حیات مشعل راہ ہے،ڈاکٹر سیما ضیاء

بدھ 9 جولائی 2014 18:21

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 9جولائی 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما و رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سیما ضیاء نے کہا ہے کہ تحریک آزادی میں قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھ قیام پاکستان کے لیے مادر ملت فاطمہ جناح کی جدوجہد ناقابل فراموش ہے ۔ پاکستانی خواتین کے لیے محترمہ فاطمہ جناح کی حیات مشعل راہ ہونے کے ساتھ ساتھ ہماری قومی زندگی میں ایک عظیم اثاثہ کی حیثیت رکھتی ہے ، مادر ملت فاطمہ جناح نے اپنی ساری خوشیاں ، تمنائیں زندگی کے پل پل عظیم بھائی کے عظیم مشن کے لیے وقف کردیا تھا ، وہ زندگی بھر قائد اعظم محمد علی جناح اور اس قوم کا مستقبل سنوارنے کے لیے تگ ودومیں شانہ بشانہ مصروف سفر نظر آئیں ۔

یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روز فاطمہ جناح کے برسی کے موقع پر تحریک انصاف یوتھ ونگ کے کارکنان کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں ۔

(جاری ہے)

رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سیما ضیاء نے مزید کہا کہ مادر ملت فاطمہ جناح نے ملک بھر کی خواتین کو سیاسی شعور دیا اور اپنے حقوق کے حصول کے لیے لڑنا سیکھایا اور لڑکیوں کو جدید علوم کا درس دیا ، مادر ملت نے اپنے بھائی قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھ ملکر قیام پاکستان کی تاریخ میں بھر پور کردار ادا کیا اور قیام پاکستان کے بعد ملک کی تعمیر نو اور ترقی میں زندگی کی آخری سانس تک اپنا بھر پور کردار ادا کرتی رہیں ۔

تاریخ پاکستان کی جدوجہد میں مادر ملت نے خواتین کی ایک ایسی فوج تیار کرلی جس نے آگے بڑھ کے تحریک آزادی میں مثبت کردار ادا کیا ۔محترمہ مادر ملت فاطمہ جناح نے 1962میں اس وقت کے فوجی حکمران جنرل ایوب خان کے مد مقابل صدارتی انتخاب میں حصہ لیکر حقیقی جمہوریت کے لیے عملی جدوجہد کی بنیاد رکھی

متعلقہ عنوان :