سرگودہا چیمبر آف کامرس کے سالانہ انتخابات کے انتخابی شیڈول کا اعلان کر دیاگیا

بدھ 9 جولائی 2014 20:00

سرگودہا (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 9جولائی 2014ء) سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کے سالانہ انتخابات برائے سال 2014-15کے انتخابی شیڈول کا اعلان کر دیاگیا۔ الیکشن کو صاف شفاف منعقد کروانے کے لئے 3رکنی الیکشن کمیشن کی منظوری سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کی مجلس عاملہ نے اپنے ماہانہ اجلاس منعقدہ مورخہ8جولائی 2014ءء میں اتفاق رائے سے سرگودھا چیمبر کے سالانہ انتخابات برائے سال 2014-15کے لئے انتخابی شیڈول کا اعلان کردیا۔

انتخابات کا یہ عمل 10جولائی سے 16ستمبر 2013تک جاری رہے گا۔ علاوہ ازیں انتخابات کے عمل کو صاف شفاف طریقے سے پائیہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے 3رکنی الیکشن کمیشن بھی نامزد کر دیا گیا ۔ عابد حسین وڑائچ کو الیکشن کمشنر جبکہ چوہدری شفقت علی چیمہ اورمیاں ا حمد رضوان کمیشن کے باقی ممبران میں شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

الیکشن شیڈول کے مطابق ووٹران کی عارضی فہرست مورخہ 16جولائی 2014ءء جبکہ حتمی فہرست مورخہ 18اگست 2014ءء کو نوٹس بورڈ کے علاوہ چیمبر کی ویب سائیٹ پر آویزاں کر دی جائے گی۔

کارپوریٹ کلاس کی 6خالی ہونے والی نشستوں پر انتخابات مورخہ 10ستمبر 2014ءء کو جبکہ ایسوسی ایٹ کلاس کی 6خالی ہونے والی نشستوں پر انتخابات مورخہ 11ستمبر کومنعقد کروائے جائیں گے ۔ خواتین کی خالی ہونے والی ایک نشست پر انتخابات مورخہ12ستمبر 2014ءء کو ہوگا۔ عہدیداران کے چناؤ کے لئے انتخابات مورخہ17ستمبر 2014ءء کو ہوں گے اور مورخہ19ستمبر 2014ءء کو جنرل باڈی کے اجلاس میں انتخابات کے سرکاری نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ نئی منتخب ہونے والی مجلس عاملہ مورخہ یکم اکتوبر 2014ءء سے چیمبر کے امور کا انتظام سنبھالے گی۔