دنیا کا ایک شہر، جہاں مسلمانوںکیلئے سحر ہوتی نہ سورج غروب ہوتا ہے
بدھ 9 جولائی 2014 23:18
سٹاک ہوم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9جولائی۔2014ء) رمضان المبارک میں سحر کے وقت روزہ رکھنا اور پھر شام کے وقت افطار کرنا اس ماہ مبارک کی خوبصورتی کا اہم جزو ہے لیکن سویڈن کے شمالی علاقہ جات میں مقیم مسلمان جب روزہ رکھتے ہیں تو سورج چمک رہا ہوتا ہے اور جب افطار کرتے ہیں تو بھی سورج چمک رہا ہوتا ہے کیونکہ یہاں نہ صبح ہے نہ شام۔ سویڈن کے انتہائی شمال میں واقع قصبہ کیرونا میں تقریباً 700 مسلمان آباد ہیں، یہ قصبہ قطبی دائرے کے 145 کلو میٹر اندر واقع ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ یہاں موسم گرما میں سورج کبھی بھی غروب نہیں ہوتا۔
یہاں مقیم شامی باشندے غسان النکر نے بتایا کہ جب اس نے تین بج کر تیس منٹ پر روزہ رکھا تو سورج اس کے سر پر چمک رہا تھا اور یہ کہ افطارکے وقت بھی یہی صورتحال ہوگی۔(جاری ہے)
چونکہ یہاں مسلمانوں کا کوئی منظم اور مرکزی ادارہ نہیں ہے اسی لئے لوگ چار مختلف قسم کے اوقات سحر و افطار کا استعمال کررہے ہیں۔ غسان کا کہنا ہے کہ وہ مکہ کے وقت کے مطابق سحر و افطار کرتا ہے۔
لیکن کان کنوں کے اس قصبہ کے اکثر مسلمان 1240 کلومیٹر جنوب میں واقع دارالحکومت سٹاک ہوم کے وقت کے مطابق سحر و افطار کرتے ہیں کیونکہ اس شہر میں کیرونا کے برعکس صبح اور شام ہوتی ہے اور یورپین کونسل برائے فتویٰ و تحقیق نے بھی کیرونا کے مسلمانوں کو سٹاک ہوم کے وقت کے مطابق روزہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ اگرچہ سٹاک ہوم میں بھی روزہ 20 گھنٹے کا ہوتا ہے مگر یہاں پر کیرونا کی طرح 24 گھنٹے دوپہر نہیں ہوتی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صدرزرداری سینیٹ کا اجلاس کل جمعرات کی شام طلب کرلیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
نکاح نامے کے کالموں کو نامکمل چھوڑنے اور شک کی صورت میں اس کافائدہ بیوی کوپہنچے گا،سپریم کورٹ
-
اسپیکرقومی اسمبلی سردارایاز صادق سے پرتگال کے سفیر فریڈریکو پنہیرو دا سلوا کی ملاقات
-
افغان طالبان کی کامیابی سے متعلق بیان پر قائم ہوں، افغان طالبان نے جدوجہد سے استعماری طاقت کو شکست دی، وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین لوئو چائو ہوئی کی قیادت میں وفد کی ملاقات، پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے کیلئے مل کر کام ..
-
ملک میں یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظرانداز کرنے کا شکوہ کر دیا
-
عمران خان اور پی ٹی آئی ایک حقیقت ہے ان کو مان لیں اور بات چیت کریں
-
کسان بورڈ پاکستان کا احتجاجی دھرنوں کا اعلان
-
آسٹریلوی کمپنیاں پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں،صدر مملکت آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.