میرپور شہر جہاں سے کروڑوں روپے کا ریونیو اکھٹا کرتی ہے‘ اس شہر کی سڑکوں کا حال تباہ شدہ شہر کا منظر پیش کر رہا ہے

جمعرات 10 جولائی 2014 15:45

میرپور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10جولائی 2014ء)ہال اور چند ماہ میں ہی بے حال کروڑوں روپے کی تعمیر ہونے والی سڑک جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ۔ پرانی چونگی ، تا خالق آباد 350ملین کی خطیر رقم سے تعمیر ہوئی ۔ کم گریڈ کی پرانی تارکول میں تیار میٹریکل کی وجہ سے گرمی پڑتے ہی تیل اوپر آگیا۔ جس کو ریٹ ڈال کر ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ چوہدری مجید میگا پراجیکٹ ، میگا کرپشن کے سکینڈل ثابت ہو رہے ہیں ۔

یہ حکومت آزاد کشمیر کی تاریخ میں کرپٹ ترین حکومت ہونے کا ریکارڈ قائم کر دے گی ۔ ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن حلقہ ایل اے تھری میرپور کے جنرل سیکرٹری اشتیاق احمد مغل نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرپور شہر جہاں سے کروڑوں روپے کا ریونیو اکھٹا کرتی ہے ۔

(جاری ہے)

اس شہر کی سڑکوں کا حال تباہ شدہ شہر کا منظر پیش کر رہا ہے ۔

ھال روڈ شہر کی مرکزی روڈ تصور ہوتی ہے لیکن اس کی تعمیر میں انتہائی باضابطگی کی گئی اور صرف دیسی طریقے سے بجری کا چھڑکاؤ کیا گیا اور یہ روڈ چند ماہ بھی نہ کھڑی رہ سکی۔ آج چند ماہ قبل تعمیر ہونے والے روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ۔ بلکہ دوسری طرف 350ملین روپے کی خطیر رقم خرچ کر کے پرانی چونگی تاخالق آباد روڈ تعمیر کی گئی لیکن یہ روڈ بھی معیار پر پورا نہیں اترتی ۔

اس کی تعمیر میں ایرانی تارکین استعمال کی گئی جو گرمی آتے ہیں اس کا تیل اوپر سڑک پر آگیا۔ جس کو ریت ڈال کر ختم کرنے کی کوششیں جاری ہے ۔ 4.55کلومیٹر اس سرک کی تعمیر کے ساتھ ہی پیچ ورک کا کام بھی کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کی موجودگی میں مختلف جگہوں پسے چند کیوب سیمپل نکلوا کر ٹیکسلا یونیورسٹی کی لیبارٹری سے چیک کروا جائے ۔

تاکہ سڑک کی اصلیت سب سے سامنے آسکے ۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری مجید کی حکومت میگا پراجیکٹ کے دعوے کرتے نہیں تھکتے یہ تمام پراجیکٹ میگا کرپشن کے سکینڈل ثابت ہو رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کی یہ حکومت جو دھاندلی کی پیداوار ہے ۔ اس نے آزاد کشمیر میں کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں نوکریوں سے لیکر ٹھیکوں تک ہر چیز میں کمیشن لی جا رہی ہے ۔ آزاد کشمیر تحریک آزادی کا بیس کیمپ کی بجائے پیپلزپارٹی کی قیادت کیلئے کمیشن کیمپ بن چکا ہے ۔ پیپلزپارٹی کو کڑے عوامی احتساب کیلئے تیار رہنا چاہیے جلد ہی عوام ان کے یہ کیمپ کو اکھاڑ پھینکیں گے۔