کراچی میں ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم کی منظوری، گرین لائن بس فوری شروع کرنیکا اعلان

جمعرات 10 جولائی 2014 15:46

کراچی میں ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم کی منظوری، گرین لائن بس فوری شروع کرنیکا ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10جولائی 2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم کی منظوری دیدی، شہر قائد میں گرین لائن ان کراچی کے نام سے بس سروس فوری شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں اہم اجلاس کے دوران شہر قائد میں ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم کا اعلان کیا، گرین لائن ان کراچی کے نام سے سسٹم کی فوری تعمیر شروع کی جائے گی۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ منصوبہ فوری طور پر شروع کرنے کیلئے وفاق 15 ارب روپے دیگا، سندھ اور شہری حکومت کی جانب سے حصہ نہ ڈالا گیا تو باقی رقم بھی وفاقی حکومت فراہم کرے گی۔

متعلقہ عنوان :