پیپلزپارٹی کی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے‘پیر سید سرفراز گیلانی

جمعرات 10 جولائی 2014 15:48

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10جولائی 2014ء) نظریاتی رہنماء مسلم لیگ (ن)پیرسید سرفرازگیلانی نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے عوام مایوسی کاشکار ہیں عوام کابری طرح استحصال کیاگیا  مسلم لیگ ن کی حکومت آزادکشمیر میں جلد قائم ہونیوالی ہے ن لیگ عوام کی محرومیوں کاازالہ کرے کرے گی ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ن لیگ عوام سے ہونیوالی ناانصافیوں کاازالہ کرے گی عوام  مہنگائی کے سیلاب کی وجہ سے سخت پریشان ہیں ن لیگ عوام کے امنگوں کی ترجمان اوران کے حقوق کی محافظ ہے عوام سے ناانصافی کسی صورت برداشت نہیں کرے گی انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر میں ن لیگ کی مقبولیت میں اضافہ ہورہاہے لوگوں کی جوق درجوق ن لیگ میں شمولیت کامیابی کی ضمانت ہے ۔