2014-15 میں نارتھ کے 7 اضلاع میں 385 کلو میٹر پختہ سڑکیں مکمل کرنے کا ٹارگٹ رکھا ہے،چوہدری محمد رشید

جمعرات 10 جولائی 2014 16:41

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10جولائی 2014ء) وزیر مواصلات و تعمیرات عامہ چوہدری محمد رشید نے کہا ہے کہ مالی سال 2014-15 میں ( نارتھ) کے 7 اضلاع میں 385 کلو میٹر پختہ سڑکیں مکمل کرنے کا ٹارگٹ ہے جبکہ 44 منصوبہ جات سو فیصد مکمل کئے جائینگے ۔ نارتھ کا بجٹ تخمینہ2851.000 ملین روپے ہے ۔ گذشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر حکومت نے کہا ہے کہ مالی 2014-15 کیلئے ضلع وائز فنڈز مختص کیئے گئے ہیں ۔

ضلع نیلم کیلئے462.174 ، مظفرآباد کیلئے 732.902 ملین روپے ، ہٹیاں بالا 263.775 ملین روپے ،باغ کیلئے26.311 3 ، حویلی کیلئے 172.789 ، راولاکوٹ کیلئے 556.465 اور سدھنوتی کیلئے268.910 ملین روپے مختص کیئے گئے ہیں ۔ چوہدری محمد رشید نے کہا ہے کہ گذشتہ مالی سا2013-14 میں شعبہ رسل و رسائل( نارتھ ) میں مجموعی طورپر 325 کلو میٹر کو پختہ کیا گیا جبکہ 44 منصوبہ جات سو فیصد مکمل ہوئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ مالی سال 2013-14 میں 25 کلو میٹر فی حلقہ کے حساب سے نارتھ میں ایل اے 13 سے ایل اے 29 تک 17 حلقہ جات میں438.50 کلو میٹر نئی رابطہ سڑکوں کی سکیم ہاء جن کا تحمینہ لاگت4998.95 ملین روپے بنتا ہے کا کام شروع کروا دیا گیا ہے ۔ وزیر مواصلات عامہ نے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ6 میں سینکڑوں ترقیاتی منصوبہ جات پر کام شروع ہے ۔ جن میں فارن فنڈز منصوبوں کی بھی بڑی تعداد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی عمارات کی تعمیر بیرونی امداد سے شروع کی گئی ہے ۔